لندن (نیوزڈیسک) ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے برطانوی آل رانڈر معین علی نے رمضان المبارک کے روزوں کو اپنی کامیابی کا راز قرار دیا ہے ۔ 28 سالہ معین علی کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کچھ نہ کھانے پینے سے انکی کارکردگی اور کھیل پر کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ یہ انکی کارکردگی میں بہتری کا سبب بنے ۔انہوںنے مزیدکہا کہ روزہ خود پر قابو رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس سے زندگی منظم ہوجاتی ہے، جسم کے اعضا پر دبا کم ہو جاتا ہے اور کچھ ہی دنوں میں آپ بہت اچھا محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اس موقع پر آل رانڈر نے آسٹریلین ٹیم کو خبردار کیا کہ اگر مجھے کمزور سمجھنے کی غلطی کی اس کے ذمے دار آپ خود ہوں گے ۔ یاد رہے کہ 28 سالہ باریش معین علی نے کارڈف میں روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 77 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو اچھے مجموعے تک رسائی دلائی اور پہلی اننگ میں سٹیو سمتھ اور آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک کی اہم ترین وکٹوں سمیت میچ میں پانچ وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک















































