بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے بارے اگر کوئی بات کرے گا تو اس کی زبان کھینچ لیں گے

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آپ کی بیٹی بازنہ آئی تواسے ختم کردیں گے، نیب بیانات کا چوکیداربنا بیٹھا ہے، نوازشریف کی بیٹی ہوں آپ سے ڈرتی نہیں، میں نے نوازشریف کوکہاعزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، نیب یا حکومت کے ہاتھ میں

نہیں ہے ،میں قید سے نہیں ڈرتی، میں اداروں کیخلاف نہیں بول رہی بلکہ نیب کے پول کھول رہی ہوں۔ 26 مارچ کو نیب ضرور جاؤں گی۔ مریم نواز نے کہا کہ الزام ختم ہوگئے تو نیب نے اداروں کے خلاف بیان بازی کا الزام لگایا، نیب کو بیانات جانچنے کا ٹھیکہ کس نے دیا ہے، اداروں کے خلاف نہیں، نیب کو پول کھولنے کی تکلیف ہے۔نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں اگر کوئی بات کرے گا اس کی زبان کھینچ لیں گے۔ان خیالات کا اظہار مریم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ کہتے تھے مسلم لیگ (ن) ختم ہو چکی ہے لیکن ہم نے حکومت کو ان کے گھر میں گھس کر مارا۔ ایک پیج پر ہونے کے باوجود ایک ضمنی الیکشن نہیں جیت سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھ پر اداروں کیخلاف باتیں کرنے کا الزام لگایا لیکن اسے میرے بیانات جانچنے کا ٹھیکہ کس نے دیا؟ وہ وقت اب گزر گیا جب نیب جب مرضی اٹھا کر بند کر دیتا تھا۔ جب میاں صاحب کو گلے مل رہی تھی تو نیب والوں نے مجھے اندر آکر گرفتار کر لیا تھا۔ میاں صاحب نے کہا آپ کو مریم کے باہر آنے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔ باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کس کا تھا؟ جتنی قربانیاں دینا تھی دے چکی، اب حساب لینے کا وقت آ گیا ہے۔ انھوں نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف

سے متعلق کہا کہ خدائی لہجے میں مشرف کہتا تھا نواز شریف ماضی بن چکا، لیکن آج وہ خود کہاں ہے؟۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کو چھوڑو اپنے دن گنو۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب چل کر بتادو، اب مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے، ہمارے لیڈر کو کوئی گالی دے گا یا جوتا پھینکے گا، ن لیگ تمھارا منہ توڑے گی۔لیگی نائب صدر کا

کہنا تھا کہ ن لیگ شاید عمران خان کو ڈیڑھ سال اور برداشت کرلے، ہم جانتے ہیں ڈیڑھ سال مزید رہ گئے تو نام ہی مٹ جائے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ کہتا ہے مجھے نکالا تو عوام کو سڑکوں پر لے ا?وں گا، لیکن اب کیا کہہ کر لائیں گے؟۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت نواز شریف کا ہے، انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے۔ ان کا

کہنا تھا کہ ایک اقامے پر نواز شریف کو نکال باہر کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کا وڑن موٹروے، سی پیک اور لوڈشیڈنگ ختم کرنا ہے لیکن تابعدار کا وڑن انڈے، کٹے، مرغیاں اور آئین کیخلاف ہر اقدام کو جائز قرار دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں ان کو فتح کا یقین ہوتا تو پورے حلقے میں الیکشن کراتے۔ نئے الیکشن کا اعلان ہوا تو سپریم کورٹ

چلے گئے۔ یاد رکھنا جہاں جہاں الیکشن ہوگا، نواز شریف ہی جیتے گا۔ جہاں ایک پیج ہوگا، وہاں دھاندلی ہوگی اور یہ ہاریں گے۔لیگی رہنما نے کہا کہ چھبیس مارچ کو لانگ مارچ والے دن نیب نے نوٹس بھیجا ہے، میں اس دن نیب ضرور جاؤنگی لیکن یاد رکھنا تم نے اگر کوئی گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو بھرپور مقابلہ کریں گے۔انھوں نے کہا

کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو بتاودں کہ اب پنجاب بھی کھڑا ہوگیا، پنجاب کسی بھی صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آج ضمنی الیکشن جیتنے کے بھی قابل نہیں رہی، عمران خان کے گھر میں گھس کر مارنے پر نوشہرہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز

شریف کی بیٹی قید سے نہیں ڈرتی، ڈیتھ سیل میں اکیلے رہی، نواز شریف نے دباؤ میں آنے سے انکار کر کے عوام کے حق حکمرانی کا پرچم بلند کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جعلی حکمران تابعدار کا وژن انڈے، کٹے اور مرغیاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نیب اور عمران خان کے لیے آسان اسامی نہیں بنے گی۔لانگ مارچ کا اتنا خوف تھا

کہ 26 مارچ کو نیب بلالیا، خاطر جمع رکھو، جو جان نکلی ہوئی تھی اب نکلی ہی رہے گی۔ مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آپ کی بیٹی بازنہ آئی تواسے ختم کردیں گے، نیب بیانات کا چوکیداربنا بیٹھا ہے، نوازشریف کی بیٹی ہوں آپ سے ڈرتی نہیں۔ نہوں نے کہا کہ میں نے نوازشریف

کوکہاعزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، نیب یا حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ پاناما کے وقت نوازشریف کوکہا گیا استعفیٰ سے دوتو پاناما ختم ہوجائے گا لیکن مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے دباؤ میں آکراستعفیٰ دینے سے انکار کردیا لیکن جب سابق وزیر اعظم نوازشریف نے استعفیٰ نہیں دیاتو انہیں جھوٹے کیس میں نکالا گیا، 73 سال میں ایک شخص بتادیں جس نے نوازشریف جتنی تکلیفیں برداشت کی ہوں؟۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…