پاک بھارت کشیدگی میں کمی۔۔۔ سعودی عرب نے بڑا اعتراف کرلیا

21  مارچ‬‮  2021

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔عرب نیوز کو دیے ایک انٹرویو میں عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب پورے خطے میں امن چاہتا ہے

اور اس کے لیے متعدد سطح پر کوشش کرتا ہے،انہوں نے کہا ہم علاقے میں امن اور استحکام کے لیے مستقل کوششیں کرتے رہتے ہیں، چاہے وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین امن ہو یا لبنان، شام، عراق، ایران، افغانستان کا معاملہ ہو، یہاں تک کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چاہے سوڈان میں استحکام پیدا کرنا ہو یا لیبیا میں جنگ کا خاتمہ ہو، ہم نے ہر جگہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔عادل الجبیر نے اصرار کیا کہ کچھ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے باوجود سعودی عرب ایسا نہیں کر رہا۔انھوں نے کہا کہ ہم عرب امن اقدامات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر مبنی دو ریاستی حل چاہتے ہیں، جہاں ایک فلسطینی ریاست موجود ہے اور وہ امن و سلامتی کے ساتھ مل کر رہ سکتی ہے۔ یہی ہمارا موقف ہے۔پلوامہ حملے کے فوری بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پہلے پاکستان اور پھر بھارت کا دورہ کیا جب کہ بھارت کے خارجہ امور کے ماہرین کے مطابق جہاں سفارتی تنی ہوئی رسی کی وجہ سے شہزادہ سلمان نے شدت پسندی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی، وہیں مودی کی اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ کسی بھی طرح سے دہشت گردی کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…