بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

نیازی قبر میں سکون کرو،وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سیاسی مخالفین نے شرمناک ٹرینڈ چلا دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کورونا ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا بھی سامنے آیا ہے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے سیاسی مخالفین نے ”نیازی قبر میں سکون کرو“ کا ٹرینڈ چلا دیا ہے،

محمد رضوان نے صارف نے لکھا کہ نواز شریف کی بیماری پر جو اس گھٹیا انسان نے گند کیا تھا اس کو دیکھتے ہوئے میں اس ٹرینڈ کو مکمل سپورٹ کرتا ہوں۔ نیازی۔قبر میں۔ سکون۔ کرو۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کہ وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کو انفیکشن کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے سے تھا، وزیراعظم کا ٹیسٹ ویکسینیشن کے بعد ہوا۔وزیراعظم کو کورونا ویکسینیشن کی ابھی پہلی ڈوز لگی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیرا عظم ہاؤس کے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیرا علیٰ کے پی محمود خان اور وزیر مواصلات مراد سعید سمیت دیگر معاون خصّوصی اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، ملٹری سیکرٹری سمیت تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔وزیرا عظم سے ملاقاتیں کرنے والے وزراء اور افراد بھی اپنا کوروبا ٹیسٹ کرائیں گے۔، ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت اور دیگر میٹنگز ویڈیو لنک سے کر سکتے ہیں۔وزیراعظم کی آئندہ ہفتے

کی مصروفیات انکی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی۔دریں اثناء سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم کا عوام سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ٹیلی فونک رابطے کی نئی تاریخ کا اعلا ن بعد میں کیا جائے گا۔انہوں نے وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ معاون خصوصی شہباز گل

کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی علامات شدید نہیں ہیں انہیں ہلکی سی کھانسی اور بخار ہے انکی صحت کے بارے میں عوام کو اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے چند روز قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی جو چین سے درآمد کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود ان کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے

کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران وزیر اعظم سے جو ملکی وغیر ملکی شخصیات ملی ہیں ان سب کو اپنے کورونا ٹیسٹ کروانے کیلئے کہا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کی کابینہ کے اراکین بھی کورونا ٹیسٹ کروائیں گے کیونکہ وزیر اعظم نے منگل کو کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کی تھی وزیر اعظم اب قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنے گھر سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے سرکاری امور انجام دینگے اور مختلف اجلاس کی صدارت بھی گھر سے ہی کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…