وزیراعظم ہشاش بشاش،کسی علاج معالجے کی ضرورت نہیں

20  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے ان کی صحت بہت اچھی اور ہشاش بشاش ہیں، فی الحال ان کو کسی علاج معالجے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات بہت معمولی سی ہیں۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد

میڈیا کو ان کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ہم وزیراعظم کو نصحت کی ہے کہ وہ گھر میں آرام کریں اور خود کو قرنطینہ میں رکھیں اور انشا اللہ ان کی صحت کو بار بار مانیٹر کررہے ہیں اور اگر قسم کی طبی سہولت فراہم کریں گے۔اس سلسلے میں کچھ اور سوالات بھی اٹھ رہے ہیں جن کا جواب دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں خاص طورپر وزیراعظم نے چند روز پہلے ویکسین لگوائی اس صورت میں بہت سی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں پہلی بات یہ ہے کہ ہمیں سمجھنا ضروری ہے کہ ویکسین اپنا اثر کیسے اور کب دکھاتی ہے بلکہ اس میں کچھ دیر لگتی ہے کیونکہ انسان کی قوت مدافعت اس ویکسین کی پہلی ڈوز یا اس کے فوری بعد نہیں شروع ہو جاتی، قوت مدافعت دو سے تین ہفتوں کے درمیان بڑھتی ہے اور دو سے تین ہفتوں میں قوت مدافعت اس لیول پر آتی ہے کہ بیماری سے تحفظ دے سکے۔چنانچہ وزیراعظم کو جب ویکسین کی پہلی ڈوز لگی تو اس سے پہلے وزیراعظم کو کورونا وائرس ہو چکا تھا یہ واضح کرنا اس لئے ضروری ہے کیونکہ ویکسین کی افادیت کے حوالے سے سوال اٹھنا شروع ہو گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے پچھلے چند دنوں میں جن شخصیات سے رابطہ ہوئے ان سے ہم رابطے میں ہیں اوران سے ہماری درخواست ہے وہ بھی خود کو قرنطینہ کرلیں، مجھے بھی

ویکسین لگ چکی ہے اور میں بھی آئندہ کچھ دنوں کے لئے خود کو قرنطینہ کررہا ہوں،ہم ہر روز انتہائی بڑی تعداد میں کیسز دیکھ رہے ہیں اور اس وقت ملک میں کیسز کی ساڑھے نو فیصد کی شرح ہو چکی ہے کچھ شہروں میں یہ دس فیصد سے اوپر ہے لہذا میری درخواست ہے کہ آپ تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں، گھر پر رہیں، ماسک کا استعمال

کریں، چھ فٹ کا فاصلہ رکھیے ہجوم کی جگہ پر نہ جائیں اور ہاتھوں سے صابن سے دھوئیں اور سینیٹائرز استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ عوام سے گزارش ہے کہ ان کے گھر میں اگر ساٹھ سال سے اوپر کے بزرگ ہیں تو ان کو ویکسین لگوائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی صحت اچھی ہے اوران کو معمولی نوعیت کی علامات ہیں جن سے وہ جلد چھٹکارہ حاصل کرلیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…