اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہباز شریف نے عابدہ حسین کو 250ایکڑ زمین الاٹ کردی،تہمینہ درانی کااہم کردار

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پی پی رہنماءسیدہ عابدہ حسین کو پانچ سو ملین روپے کی ادائیگی کے بغیر 250 ایکڑ زرعی زمین پٹہ پر الاٹ کردی ۔ عابدہ حسین اور فخر امام نے درپردہ شہباز شریف حکومت کی حمایت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کیخلاف زبان بندی کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ شہباز شریف خادم اعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ عابدہ حسین کے قبضہ سے سرکاری زمین واپس لے کر شاہ جیونہ سٹڈ فارم پر دانش یونیورسٹی بنائی جائے گی لیکن شہباز شریف نے سیاسی مصلحتوں کا شکار ہوکر پسماندہ علاقہ میں تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ ترک کردیا ہے ۔ عابدہ حسین کے والد کرنل عابد حسین کو یہ زمین وفاداریوں کے عوض انگریزوں نے الاٹ کی تھی بھٹو دور میں زرعی اصلاحات کے بعد یہ زمین حکومت کے پاس چلی گئی لیکن عابدہ حسین نے معمولی قیمت سو روپے فی ایکڑ سالانہ پر حکومت پنجاب سے واپس لے لی عابدہ حسین جب پیپلز پارٹی کو جوائن کیا تو شہباز شریف نے ڈی سی جھنگ کے ذریعے زمین واپس لینے کے لیے عدالت عالیہ میں عابدہ کیخلاف مقدمہ قائم کیا ۔ عدالت نے عابدہ حسین کو پانچ سو ملین روپے کے فراہم کرنے کا حکم دیا جس پرعائدہ حسین نے عدالت سے حکم اتناعی حاصل کررکھا تھا عابدہ حسین نے حلقہ پی پی 81کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار محمد خان بلوچ کی حمایت کرنے پر پنجاب حکومت سے زمین واپس لے لی ہے جس میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…