دبئی (این این آئی) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم، میڈیا اور فینز کے لیے بھارت آمد پر کوئی بھی مشکلات نہیں ہوں گی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق اکتوبر نومبر میں پاکستانی باآسانی ان میچز کے لیے بھارت آسکیں گے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اس سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ ماہ آئی سی سی کو خط لکھا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستانی ٹیم، میڈیا اور فینز کے لیے ویزا کی آسانیاں پیدا نہیں کرتا اور یقین دہانی نہیں کراتا تو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارت منتقل کردیا جائے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اب آئی سی سی کو خط لکھ کر یقین دہانی کرائی کہ اکتوبر نومبر میں پاکستان سے آنے والے کرکٹ فینز، میڈیا پرسنلز اور ٹیم اور اس سے جڑی تمام مینجمنٹ کو ہر طرح کی سہولیات کے ساتھ ویزا جاری کردیا جائیگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحفظات پر 31 مارچ اور یکم اپریل کو آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ پر بھی بات کی جائے گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز 2012 سے سیاسی وجوہات کی بنا پر کھیلی نہیں جارہی، آخری بار پاکستان ٹیم نے 2016 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم، میڈیا اور فینز کے لیے بھارت آمد پر کوئی بھی مشکلات نہیں ہوں گی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق اکتوبر نومبر میں پاکستانی باآسانی ان میچز کے لیے بھارت آسکیں گے۔