اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اہم اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کو 2 وزارتیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت کا قلمدان دیے جانے
کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ باپ سے سینیٹر کہدہ بابر، سینیٹر سرفراز بگٹی اور سردار اسرار ترین وزارت کیلئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ایم کیو ایم سے فیصل سبزواری کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم جلد اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کریں گے۔