لانگ مارچ ہر صورت ہو گا، نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بڑی یقین دہانی کرا دی

19  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کے درمیان ایک اور ٹیلی فونک رابط ہواہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کوآصف زرداری سے رابطے بارے اعتماد میں لیا،مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ہر

صورت ہو گا۔ حکومت مخالف تحریک زور شور سے جاری رہے گی، آصف زرداری کو واضح کر دیا کہ استعفوں کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی، مولانا فضل الرحمن نے کہا پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی، پھر صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن دیا ہے، آ صف زرداری سے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ساتھ لیکر چلنے کی خواہش ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی نواز شریف سے گفتگوپیپلز پارٹی نے ساتھ نہ بھی دیا تو لانگ مارچ اور دھرنا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے ہر فیصلے کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا کہ مسلم لیگ نآ پ کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا تمام جماعتیں چھوڑ بھی گئیں تو جدوجہد جاری رکھوں گا۔ نواز شریف نے کہا جب کہیں گے ہمارے اراکین کے استعفے آپ کے پاس جمع کرا دیں گے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا پیپلز پارٹی استعفوں پر رضا مند ہوئی تو ہی تحریک میں شامل کریں گے۔یاد رہے مولانا اور نواز شریف تین دنوں میں چار بار رابط کر چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کے درمیان ایک اور ٹیلی فونک رابط ہواہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کوآصف زرداری سے رابطے بارے اعتماد میں لیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…