ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فواد چوہدری کی دبے لفظوں میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید، انڈر ٹرائل جج کو جواب دیا تو دکھ ہوا اور توہین ہو گئی کے بھاشن آئیں گے

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، اگر جواب دیا تو ’دکھ ہوا سے توہین ہوگئی‘ کے بھاشن آجائیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دبے لفظوں میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ محترم اگر آپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کا شوق ہے تو مستعفی ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں، مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ

ہو جائیگا۔ انہوں نے ایک نظم بھی قاضی فائز عیسیٰ کے لیے شیئر کرائی۔ دریں اثناء وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مودی سرکار کو سمجھنا ہوگا دنیا میں انتہا پسندانہ رویے کی گنجائش نہیں، آرمی چیف کی تقریر ملکی سلامتی کے عمومی خدوخال کی تشریح ہے، دنیا کو امن کے اس نظریے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔  ٹویٹ میں کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کو سمجھنا ہوگا دنیا میں انتہا پسندانہ رویے کی گنجائش نہیں، پر امن جنوبی ایشیا سب کے مفاد میں ہے، برصغیر کے لوگ عالمی معیشت کی تشکیل نو کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…