اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بچیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے والی قوم کی بیٹی ملالہ یوسفزئی نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کہ وہ پاکستان کی بیٹی ہیں اور وہ اپنے ملک ضرور آئیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کی خدمت کرنا چاہتی ہیں اور اس کے لیے وہ وطن واپس آ کر پاکستان کی بچیوں کی تعلیم کے لیے کام کریں گی ۔ واضح رہے ملالہ یوسفزئی نے وطن واپسی کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی ۔