اسلام آباد ( آن لائن)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے آگئی ہیں، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر
غور شروع کر دیا ہے جبکہ ن لیگ نے اعظم نذیر تارڑ کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کا سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ،پیپلز پارٹی کے پاس سینیٹ میں اپنے 21 ووٹ ہیں ،اے این پی اور بی این پی مینگل نے بھی پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے ،اے این پی اور بی این پی مینگل کے سینیٹ میں دو دو ارکان ہیں،پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈرنامزد کر دیا ہے ،پیپلز پارٹی 25 سینٹرز کے دستخطوں سے درخواست چند روز میں سینٹ سیکرٹریٹ جمع کروائے گی، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کو دینے کا فیصلہ نہیں ہوا تھا،سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے،ن لیگ اعظم تارڑ کو اپوزیشن لیڈر بنوانا چاہتی تھی جوشہید بی بی کے قاتلوں کا وکیل ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) بھی ڈٹ گئی اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ڈٹ گئی ہے، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ سے ہوگا، یہ پی ڈی ایم کا فیصلہ تھا،پی ڈی ایم کا اتفاق تھا کہ مسلم لیگ ن اپوزیشن لیڈر نامزد کرے گی،مسلم لیگ ن نے سینیٹر اعظم تارڑ کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے۔