جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس عمران خان کو سپریم کورٹ میں بڑی کامیابی مل گئی

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ جمعرات کو دور ان سماعت وکیل عمران خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی

سکروٹنی کمیٹی پر کوئی اعتراض نہیں۔ انور منصور نے کہاکہ کیس کرنے سے قبل اکبر بابر پی ٹی آئی سے نکالے جا چکے تھے، الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں تھا کہ اکبر بابر کو پارٹی رکن قرار دے۔ وکیل عمران خان نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔ انور منصور خان نے کہاکہ کون پارٹی ممبر ہے کون نہیں یہ تعین کرنا سول کورٹ کا اختیار ہے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت ہے نہ ہی ٹربیونل، اکبر بابر کی سکروٹنی کمیٹی کارروائی میں شرکت پر اعتراض ہے۔ وکیل عمران خان نے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ اکبر ایس بابر کو پارٹی سے کب نکالا گیا؟ ۔ وکیل عمران خان نے کہاکہ اکبر بابر کو 26 ستمبر 2011 کو پی ٹی آئی سے نکالا گیا۔ انور منصور نے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی ان کیمرا ہونی چاہیے۔ وکیل اکبر بابر نے کہاکہ پارٹی سے نکالے جانے کا نوٹس کسی فورم پر پیش نہیں کیا گیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ آپ کو نوٹس کر رہے ہیں تحریری جواب جمع کرائیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…