جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپوزیشن کو ان کے حال پر چھوڑ دیں ،جو مرضی کرتے پھریں ،مجھے کوئی پرواہ نہیں،عمران خان کا دبنگ اعلان

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمر ان خان نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے ملتوی ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے وہ جو مرضی کرتے پھیریں ہمیں پرواہ نہیں ۔ہمیں عوام اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی فکر ہے اور اس حوالے سے

متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سینئر وزراء کا ایک اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کے دوران وزیرا عظم نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے ملتوی ہونے اور اس کے قائدین کے درمیان اختلافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو مرضی کرتے پھیریں مجھے اس کی پرواہ نہیں ،پہلے بھی اپوزیشن کا دبائو قبول کیا اور نہ ہی اب کروں گا ہمیں اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہے ،لانگ مارچ ہو بھی جاتا تو حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنا تھا میں ان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والا نہیں ہوں ،وزیر اعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہمارے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے اس حوالے سے متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو کارکردگی دکھاناہوگی اور اب اس معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی ۔متعلقہ وزراء بھی سن لیں کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کو توجہ دیں ،کورونا کے بڑھتے کیسز کے

باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری کے آثار ہیں لیکن ہمیں رمضان المبارک سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں جو اضافہ ہو رہا ہے اس پر نظر رکھنا ہوگی ،متعلقہ صوبائی حکومتیں بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کریں ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو بھی موثر عوامی قانون سازی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…