ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی سفیر کے اقدام نے بھارت میں ہلچل مچادی

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(نیوزڈیسک)پاکستانی سفیر کے اقدام نے بھارت میں ہلچل مچادی- بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے عید الفطر کے موقع پر منعقد کی جانے والی عید ملن پارٹی میں سید علی گیلانی سمیت دیگر کشمیری حریت رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیری قیادت کو نئی دلی میں 21 جولائی کو ہونے والے عید ملن پارٹی میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔ بھارتی نجی ٹی وی سے گفتگو میں ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ کشمیری حریت رہنماؤں کو عید ملن کی دعوت دینا کوئی غیر معمولی بات نہیں کیونکہ پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت مستقبل میں بھی جاری رکھے گا جب کہ کشمیری عوام کو یہ حق اقوام متحدہ کا چارٹر اور عالمی انسانی حقوق کا چارٹر دیتا ہے۔عید ملن کی دعوت پر تبصرہ کرتے ہوئے حریت کانفرنس کے رہنما اور ترجمان ایاز اکبر کا کہنا تھا کہ حریت کے مرکزی رہنما نظر بند ہیں اس لیے عید ملن پارٹی میں شرکت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…