بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

میری حکمت عملی کے تحت یہ 2 اہم عہدے ۔۔۔ عمران خان نے چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی کی کامیابی پر پیغام جاری کر دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر سینیٹر صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد دی ہے ۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بلوچستان اور سابق فاٹا سے ان دو عہدوں پر انتخاب ملک کے

ان علاقوں کو جو پسماندہ ہیں یا ماضی میں ترقی میں پیچھے رہ گئے تھے قومی دھارے میں لانے کی ان کی پالیسی کے مطابق ہے۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے، کوئی بھی قوم علم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، دنیا کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں اخلاقی اقدار کے بل بوتے پر قوموں نے عروج حاصل کیا اور اخلاقی نظام تباہ ہونے پر وہ معاشرہ تباہ ہوا، القادر یونیورسٹی نوجوان نسل کیلئے رول ماڈل بنے گی، اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک اور اقبال کے خواب کی حامل قیادت یہاں سے نکلے گی، مغرب میں ہم سے زیادہ اچھائیاں ہیں، وہاں ادارے مضبوط ہیں، ان کے اخلاق بہتر ہیں، وہاں سچائی ہے لیکن خاندانی نظام اور مذہب سے دوری ان کی تباہی کے اسباب ہیں، علم ہمیں انسان کی کردار سازی اور انسان اور جانور میں فرق بتاتا ہے، ان کے پارلیمان میں ضمیر بیچنے کا تصور بھی نہیں۔ ان خیالات کا ا ظہار وزیراعظم عمران خان نے سیرت النبی ۖ اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کے حوالے سے تعمیر کی جانے والی القادر یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پرکیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے القادر یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا اور یونیورسٹی کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…