منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

48 نو منتخب ارکان سینیٹ نے حلف اٹھا لیا

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سینٹ اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر سید مظفرحسین شاہ کی زیر صدارت دس بجکر 18منٹ پر تلاوت قران پاک سے شروع ہوا ،نو منتخب ہونیوالے 48 سینیٹرزجن میںپاکستان تحریک انصاف کے محسن عزیز، لیاقت تراکئی، شبلی فراز، فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ، دوست محمد خان، ہمایوں مہمند نے حلف اٹھایا۔ اس کے علاوہ ثانیہ نشتر، فلک ناز، گردیپ سنگھ، فوزیہ ارشد،

سیف اللہ نیازی، عون عباس، اعجاز چوہدری، علی ظفر ،فیصل ووڈا، سیف اللہ آبڑو اور عبدالقادر نے بھی بطور سینیٹر حلف اٹھایا،پاکستان پیپلز پارٹی کے آٹھ سینٹرز جن میں شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، تاج حیدر، شہادت اعوان، جام مہتاب دیہڑ، پلوشہ خان، فاروق ایچ نائیک اور یوسف رضا گیلانی بھی بطور سینیٹر ز سے حلف لیا گیا،بلوچستان عوامی پارٹی کے 6 سینیٹرز پرنس احمد عمر، منظور احمد، سرفراز بگٹی، سعید ہاشمی، ثمینہ مشتاق اور دانش کماراورمسلم لیگ ن کے 5 سینٹرز ڈاکٹر عفنان اللہ، سعدیہ عباسی، ساجد میر، اعظم نزیر تاررڑ اور عرفان صدیقی حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے،جمعیت علماء اسلام ف کے 3 سینیٹرزز مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ اور عطائ￿ الرحمان،اے این پی کے 2 سینیٹرزز ہدایت اللہ اور عمر فاروق، ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری اور خالدہ اطیب، بی این پی کے محمد قاسم اور نسیمہ احسان سمیت مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا حلف اٹھا لیا،واضع رہے کہ 48 نو منتخب ارکان سینیٹ نے حلف اٹھا لیا ہے جس میں سب سے زیادہ سینیٹرز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…