اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

رسول اللہ ۖ یا صحابہ کرام صوفوں پر نہیں بیٹھے اس لیے میں صوفوں کو آگ لگا رہا ہوں، مولانا عبدالعزیز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے یہ کہہ کر صوفوں کو آگ لگادی کہ رسول اللہ ۖ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کبھی صوفوں پر نہیں بیٹھے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا

جاسکتا ہے کہ مولانا عبدالعزیز دیا سلائی کے ساتھ صوفوں کو آگ لگا رہے ہیں، اس موقع پر کئی طلبہ اور اساتذہ بھی موجود تھے۔مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ رسول اللہ ۖ اور صحابہ کرام صوفوں پر بیٹھ کر فیصلے نہیں کیا کرتے تھے بلکہ زمین پر بیٹھا کرتے تھے ، انہوں نے اپنے گھر پر بھی یہ ترتیب بنائی ہے کہ زمین پر بیٹھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زمین پر بیٹھنے کا مقصد صحابہ کو مجاہد بنانا تھا، وہ بھی طلبہ کو مجاہد بنانا چاہتے ہیں اور مجاہد صوفوں پر نہیں بیٹھا کرتے۔مولانا عبدالعزیز کی جانب سے صوفوں کو آگ لگائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ایک صارف واصف عابدی نے یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد امید ظاہر کی کہ مولانا عبدالعزیز تمام جدید اشیا کو چھوڑ کر شریعت پر عمل کریں گے۔ایک اورصارف نے لکھا امید ہے مولانا صاحب اب اپنی گاڑیوں کو بھی اسی طرح سب کے سامنے آگ لگا کر اونٹ اور خچر پر سفر کیا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…