منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو منتخب سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی روکنے اور علی گیلانی کو بطور ممبر پنجاب اسمبلی نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اس عدالت کو پارلیمنٹ پر اعتماد ہے، جو قانون ہے وہی ہوگا۔ عدالت کو مطمئن کریں کہ کیا یہ عدالت الیکشن ایکٹ سے

تجاوز کرسکتی ہے؟۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار علی نواز اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سیاسی معاملات آپ عدالت میں کیوں لاتے ہیں؟ آپ کی اپنی پارٹی اس معاملے کو الیکشن کمیشن لے کر گئی ہے،آپ خود بھی رکن پارلیمنٹ ہیں،الیکشن کمیشن سے فیصلہ آنے دیں پھر عدالت سے رجوع کریں،یہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں۔ درخواست گزار علی نواز اعوان نے موقف اپنایا کہ میں نے جب یونین کونسل نشست کو خالی کیا اور ممبر قومی اسمبلی بنا تو ہائیکورٹ نے ہی سٹے دیا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ابھی الیکشن پروسس چل رہا ہے۔ علی نواز اعوان نے کہاکہ ہم یہاں پر دلائل دینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ یہاں پر دلائل مت دیں اس عدالت کو پارلیمنٹ پر اعتماد ہے۔ جو قانون ہے وہی ہوگا، قانون کے بغیر کوئی بھی عدالت اس کیس کو نہیں سن سکتی۔ عدالت کو مطمئن کریں کہ کیا یہ عدالت الیکشن ایکٹ سے تجاوز کرسکتی ہے؟ عدالت نے سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی رکوانے اور علی گیلانی کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…