جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ کس جماعت کو دیا جائے گا،پی ڈی ایم نے فیصلہ کر لیا

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی خصوصی کمیٹی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ جے یو آئی (ف) اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ مسلم لیگ (ن) کو دینے کی تجویز دیدی ہے جس کا باضابطہ اعلان پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے۔ پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی کے دیگر اراکین طاہر بزنجو، حافظ عبد الکریم، میاں افتخار، جہانزیب جمالدینی،

اکرم خان درانی، راجہ پرویز اشرف نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے مختلف جماعتوں کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور اتفاق رائے سے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے جے یوآئی (ف) کے امید وار پر اتفاق کیا گیا،دوسری طرف مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے باضابطہ اعلان پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…