ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

گلیشیر پگھلنے سے دریاﺅں میں پانی کے بہاﺅ میں اضافہ

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) مون سون بارشوں اوربالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے سے دریاﺅں میں پانی کے بہاﺅمیں اضافہ جاری ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر چناب میں ہیڈ قادر آباد اور دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلاب ہے ،ملک کے مختلف دریاﺅں میں کہیں پانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہورہا ہے تو کہیں پانی کی سطح برقرار ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلاب ہے یہاں پانی کا بہاﺅ 81ہزار 700کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں جناح بیراج ،کالاباغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 6 ہزار 900کیوسک ہے۔ اور اخراج چار لاکھ ایک ہزار کیوسک ہے ، سیلاب کے پیش نظر چشمہ بیراج کے 52 میں سے 41 دروازے کھول دیے گئے۔تونسہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد بدستور دولاکھ دوہزار15 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 89ہزار کیوسک رکارڈ کیا جارہا ہے۔دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد پر درمیانے جبکہ ہیڈ مرالہ اور خانکی پر نچلے درجہ کا سیلاب ہے۔ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد ایک لاکھ 70 ہزار اور اخراج ایک لاکھ 51 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا۔ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 45 ہزار 700کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار6سو کیوسک جبکہ ہیڈ خانکی پر پانی کی آمد ایک لاکھ 57 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 49ہزار ایک سو کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔ نالہ ڈیک جس میں گزشتہ دنوں طغیانی سے کئی دیہات زیر آب آئے ،اب اس میں پانی کی سطح مسلسل کم ہورہی ہے۔ نالہ میں پانی کا بہاﺅ 4 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…