اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں بہت ہی بڑا اور اچھاکام۔عمران خان نے افتتاح کردیا

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہمراہ پیر کے روز یونین کونسل پڑھنہ ضلع مانسہرہ میں دیودارکا پودا لگا کر خیبرپختونخوا میں مون سون شجرکاری مہم 2015 کا افتتاح کیاخیبرپختونخوا حکومت “بلین ٹری سونامی” کے تحت تین سال میں صوبہ بھر میں ایک ارب پودے لگا کر صوبے کے جنگلات میں اضافہ کرے گی یہ منصوبہ گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا اور منصوبے کے تحت اس سال 25 کروڑ پودے لگائے جائیں گے جس کیلئے محکمہ ماحولیات کی سرکاری نرسریوں کے علاوہ نجی شعبے اور مقامی آبادیوںکی نرسریوںسے پودے حاصل کئے جائیں گے ” بلین ٹری سونامی ” پراجیکٹ کے تحت پانچ لاکھ افراد کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے جبکہ رواں سال کے دوران صرف ضلع مانسہرہ میں 2886 افراد کو شجرکاری کی سرگرمیوں میں روزگار فراہم کیا گیاہے یہ تفصیلات شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک اورپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بریفینگ دیتے ہوئے بتائی گئیںوزیرا علیٰ کے مشیر برائے ماحولیات اشتیاق ارمڑ، سینٹر محمداعظم خان سواتی، ارکان صوبائی اسمبلی فضل الٰہی، ابرار حسین ، سیکرٹری ماحولیات نذ ر حسین شاہ، ماحولیات کے کنسلٹنٹ امین اسلم، کمشنر ہزارہ محمد اکبر خان، ڈی آئی جی پولیس اختر حیات گنڈا پور، ڈپٹی کمشنرمانسہرہ عامر خٹک، چیف کنزرویٹر فارسٹ صدیق خٹک اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ پی ٹی آئی مانسہرہ کے عہدیدارو کارکن اور نومنتخب بلدیاتی کونسلر بھی اس موقع پر موجود تھے چیف کنزرویٹر فارسٹ نے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال 30 کروڑ پودوں کی نرسریاں اُگانے کیلئے نجی نرسریوں کے علاوہ 650 مقامی تنظیموں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جو پودے لگا کر ان کی نگہبانی کے فرائض بھی انجام دیں گی بریفینگ میں بتایا گیا کہ اگلے سال تک صوبہ بھر میں 26 کروڑ 80 لاکھ پودے لگا نے کا ہدف حاصل کیا جائے گا جبکہ منصوبے کے پہلے سال میں گزشتہ سال کی نسبت تین گنا زیادہ پودے لگائے گئے ہیں اور یہ کامیابی عام لوگوں میں شجرکاری اور جنگلات کے تحفظ کا شعور بیدار کرنے، نجی شعبے اور مقامی آبادیوں کی شراکت اور سیاسی سطح پر قدرتی ماحول کے تحفظ اور جنگلات کے فروغ کے پختہ عزم سے ممکن ہو ئی ہے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور عمران خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار جنگلات کے تحفظ اور ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات شروع کئے ہیں اور ٹمبر مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا ہے اُنہوں نے بتایا کہ متعلقہ صوبائی وزراءکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ صوبائی احتساب کمیشن کو ٹمبر مافیا کی سرگرمیوں سے آگاہ کریں جبکہ صوبائی محکمہ انٹی کرپشن بھی ان غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے گا تاہم اُنہوں نے کہاکہ صوبے میں سرکاری خزانے کی چوری، خرد برد اور،کرپشن و سل بلوور ایکٹ سے ختم ہو گی جو عنقریب صوبائی اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا اُنہوں نے کہاکہ صوبے میں چار سے پانچ ارب روپے کی لکڑی غیر قانونی طور پر کاٹی گئی ہے لیکن موجودہ صوبائی حکومت ان غیر قانونی سرگرمیوں کوروک کر جنگلات میں اضافے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پائیدار اقدامات کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…