جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا

datetime 7  مارچ‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کی خبر پر شائقین کرکٹ نے خوشی کااظہار کیا ۔شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی کی خبر کی تصدیق کے بعد شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا کا رْخ کرلیا ہے

جہاں وہ دونوں قومی کرکٹرز کو مبارکباد دینا شروع کر دی ،اس ضمن میں شاہین شاہ آفریدی گزشتہ رات سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ٹوئٹر صارفین ہیش ٹیگ ’شاہین شاہ آفریدی‘ کا استعمال کرتے ہوئے اْنہیں منگنی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ممون الیاس نامی صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ بہت اچھی خبر ہے، ہمارے اسٹار نے ہماری لیجنڈ کی بیٹی کے ساتھ منگنی کرلی۔ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اب تک کے سب سے معصوم جوڑے کو بہت مبارک ہوں۔ثناء نامی صارف نے لکھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی ابھی بھی آفریدی ہے، ماشاء اللّہ! کیا قسمت ہے۔ایک صارف نے پاکستان سپْر لیگ کی ویڈیو کلپ شیئر کی، جب شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کو کلین بولڈ کرنے پر جشن نہیں منایا تھا۔صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب آپ کرکٹ لیگ کے میچ میں اپنے سْسر کی وکٹ لیں، شاہد آفریدی کم از کم کہہ سکتے تھے، اچھی بولڈ بیٹا۔علی مرتضیٰ نامی صارف نے شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا سب سے خوبصورت سْسر۔واضح رہے کہ والد شاہین شاہ آفریدی ایاز خان نے کہا کہ بیٹے کیلئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ایاز خان نے کہا کہ شاہین آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔والد شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔دوسری جانب شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو سال میں منگنی اور شادی کی تقاریب ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خان آفریدی سوچ سمجھ کر اس بارے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…