اسلام آباد(آن لائن+ مانیٹرنگ) وزیراعظم عمرا ن خان نے سینٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے والوں کے لیے معافی کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے جنہوں نے حکومتی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کی غلطی کی معاف کرتا ہوں۔اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا امید ہے 3 مارچ کو غلطی کرنے والے کل غلطی نہیں کریں گے۔ دوسری جانب نجی ٹی
وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے والے اراکین کو مشروط معافی دی تھی، ٹی وی ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ جوہوگیا وہ پہلے ہو گیا اگرکسی سے غلطی ہوئی ہے اور کل وہ ہمیں ووٹ دے گا تو پھر کوئی انکوائری نہیں کریں گے، ہم آپ کے ساتھ چلناچاہتے ہیں، ارکان کو وزیراعظم نے خط بھی لکھا جس میں کہا گیا کہ کسی رکن نے اعتماد کا ووٹ نہ دیا تو وہ ڈی سیٹ ہوجائے گا۔