اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ”سنا ہے پی ڈی ایم نے اسمبلی کے اجلاس سے دوڑ لگا دی ہے“۔ یہ بات انہوں نے پی ڈی ایم کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کے بعد اپنے ردعمل میں کہی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ سنا ہے کہ پی ڈی ایم
نے آج ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس سے دوڑ لگا دی ہے، اتنی تیزی کیساتھ بھاگے کہ جوتے بھی نہیں پہنے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم رہنماؤں میں حوصلہ نہیں ہے کہ وہ عمران خان کا مقابلہ کرسکے۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کا کوئی بھی رکن شرکت نہیں کرے گا۔