جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل ملتوی ، شائقین کرکٹ افسردہ ہوگئے PSL Postponed کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ

datetime 5  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے دوران کورونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آنے کے بعد لیگ کو ملتوی کرنے پر شائقین کرکٹ افسردہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز کی وجہ سے سیزن 6 کے 15ویں میچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کے اعلان کے باعث شائقین

کرکٹ کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں جو عالمی وبا کے باوجود کرکٹ ایونٹ شروع ہونے پر کافی پرجوش تھے۔پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچز کراچی میں کھیلے جارہے تھے جس کے بعد باقی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔ایونٹ کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جانا تھا لیکن مجموعی طور پر کورونا کے 7 کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کو فوری طور پر ملتوی کردیا۔پی ایس ایل سپر لیگ اچانک ملتوی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جانے لگا، کچھ کی جانب سے کورونا کیسز سامنے آنے پر پی سی بی پر تنقید بھی کی گئی اور اس حوالے سے PSL Postponed کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ۔رخسار نامی صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل ملتوی ہوگیا اور سب اداس ہیں۔صحافی احتشام الحق نے ٹوئٹ کی کہ تمام غیر ذمہ دار کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا شکریہ کہ پی ایس ایل 6 کے پورے ٹورنامنٹ کو تباہ کردیا گیا۔احسن نامی صارف

نے لکھا کہ ہماری خوشی کا واحد ذریعہ پی ایس ایل 6 ملتوی ہوگیا اب ہم کیا کریں۔چلبلی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ پی ایس ایل ملتوی ہوگیا یہ ایک بہت اداس صبح ہے۔پھوپھو کا بیٹا نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ کھلاڑیوں اور عملے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل

ملتوی ہوگیا ہے اور میں بہت دکھی ہوں۔ادیبہ نامی صارف نے لکھا کہ لوگ پی ایس ایل کا لطف اٹھارہے تھے اور کورونا چپکے سے آگیا۔ونیاسا نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ یہ بہت بڑی شرمندگی ہے یہ مقبول ٹورنامنٹ کو سنبھالنے کا طریقہ نہیں ہے۔رحمٰن اے نامی صارف نے لکھا کہ

پی ایس ایل ملتوی ہوگیا اور جاوید آفریدی افسردہ ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹوئٹ کی کہ ‘یااللہ ہمارے پی ایس ایل کو کس نے نظر لگادی۔کرکٹر محمد حفیظ نے لکھا کہ پی ایس ایل 6 سے متعلق افسوسناک خبر، سب محفوظ رہیں۔مان رحمن نامی صارف نے تو 14 میچز

کے ساتھ کراچی کنگز کو پی ایس ایل 6 کا فاتح قرار دے دیا۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر پر سب رو رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کا گزشتہ سیزن بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا جس کے بعد نومبر 2020 میں کھیلے گئے باقی میچز میں کراچی کنگز سیزن کا فاتح قرار پائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…