جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکے تو۔۔۔ شیخ رشید نے عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 4  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ اتحادیوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیراعظم کا ساتھ دیں گے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اگراعتمادکاووٹ حاصل نہ کر سکے تو حکومت ختم ہو جائے گی، ان کاکہناتھاکہ قانون کے مطابق اسمبلی سے اعتمادکا ووٹ لینے کے بعد 6 مہینے تک عدم اعتماد

کی تحریک نہیں آ سکتی، اتحادی عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دیں گے ، دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں بزدل نہیں مقابلہ کرنا جانتا ہوں، اقتدار کی خاطر خاموش ہو کر نہیں بیٹھوں گا، عہدے کے لیے اپنا مقصد نہیں بدل سکتا۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماوں کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ ارکان اور نومنتخب سینیٹرز بھی شریک ہوئے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اور وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ہمارے امیدوار ہوں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ میں بزدل نہیں مقابلہ کرنا جانتا ہوں، اقتدار کی خاطر خاموش ہو کر نہیں بیٹھوں گا، عہدے کے لیے اپنا مقصد نہیں بدل سکتا، بوسیدہ نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے، اپوزیشن کی پیسہ کی سیاست کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں نظام

کی تبدیلی کا مشن لے کر آیا ہوں موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، میں اگر نظریہ پر سمجھوتا کر لوں حکومت کرنا آسان ہو جائے، اداروں کی مضبوطی اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔دریں اثنا وزیراعظم نے اپنا ایک ویڈیو بیان میں جاری کیا ہے جس میں

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اگر کوئی حکومت جانے کی خبریں دے کر بلیک میل کرنے کی کوشش کرے تو میں پھر بھی ان چوروں اور ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑوں گا چاہے میری جان بھی چلی جائے، یہ میرا اپنی قوم سے وعدہ ہے۔وزیراعظم نے فرط جذبات میں کہا کہ میں نے اللہ سے دعا کی

تھی کہ یااللہ مجھے ایک موقع دے، جنہوں نے میرے ملک کے ساتھ یہ سلوک کیا ہے میں انہیں کسی صورت بھی نہیں چھوڑوں گا، یہ لوگ چاہے جتنا شور مچالیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ مجھے جلسوں اور اسمبلیوں میں گالیاں دے رہے ہیں لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیوں کہ میں

وہ شخص ہوں جو ایک لاکھ مخالفین کے سامنے میدان میں اترتا تھا اور وہ سب مجھے برا بھلا کہتے تھے، اپوزیشن کے لوگ تو بہت کم ہیں، میں واضح طور پر بتادوں کہ جس جس نے میرے ملک کو نقصان پہنچایا ان میں سے ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…