اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ انتخابات کے حوالے سے معروف صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مگر مچھ کی ویڈیو شیئر کی جو مچھلی کھا رہا ہے اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ مگرمچھ تالاب میں واپس آ چکا ہے اور بہت متحرک ہے آسانی سے مچھلیاں نگلتا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت توگئی ہوئی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔ قومی اسمبلی کے باہر صحافی نے سابق صدر آصف زرداری سے
سوال کیا کہ آپ نے پیش گوئی کی تھی کہ حکومت مارچ میں چلی جائیگی جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے،جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔سابق صدر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا سینیٹ الیکشن میں بھی ان کا ہاتھ ہے، اس پر مسکراتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ان کا ہاتھ کب نہیں رہا۔زرداری سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو وہ قوتیں غیر جانبدار نظر آ رہی ہیں؟ جواب میں سابق صدر نے صحافی سے ہی سوال کیا کہ کہا کیا آپکو نظر آ رہی ہیں۔