علی حیدر گیلانی سے ملاقات ، اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہو گئی، حکومت نے ملوث اراکین کیخلاف دھماکہ خیز اعلان کر دیا

2  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے کہا کہ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے اور سینیٹ ووٹ کا سودا کرنے کی لیک ہونے والی ویڈیو میں موجود تین اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی۔اسد عمر نے کہا کہ ویڈیو میں تحریک انصاف کے

چار اراکین قومی اسمبلی ہیں جن میں سے تین کو پہچان لیا جبکہ چوتھے کی شناخت کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ یہ ضمیر کے سودا گر ہیں انہیں کچھ نہیں ملے گا، سینیٹ ووٹ کا سودا کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے منظر عام پر آنے والے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ویڈیو میری ہے، جس میں سینیٹ الیکشن پر بات ہورہی ہے۔ شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ وڈیو میں میری گفتگو سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے جس طرح ووٹ خریدا وہ سب کے سامنے ہے، ہم نے ضمیر کا ووٹ مانگا ہے، جو ہم نے ساری زندگی مانگا ہے۔سابق وزیراعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ ہم نے کبھی ووٹوں کی خرید و فروخت میں حصہ نہیں ڈالا، تمام ممبران اسمبلی سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے کہا کہ ہم ووٹ گیلانی صاحب کو دینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی ارکان نے دوران گفتگو کہا کہ ہم ایسے فرد کو ووٹ کیوں دیں جو ہم سے ملتا تک نہیں ہے۔علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہم نے پھر بھی ملنا ہے اور ووٹ بھی مانگنا ہے، عمران خان نے اپنے تمام اراکین کو 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر نوٹس لینا چاہیے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…