منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

نوجوان کی بس ہوسٹس پر فائرنگ کے بعد خودکشی ہسپتال میں زخمی لڑکی کی حالت انتہائی تشویشناک

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم اے جناح روڈ تاج کمپلکس کے قریب انٹرسٹی بس اڈے پر نوجوان نے بس ہوسٹس کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر تاج کمپلکس انٹرسٹی بس اڈے کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک جبکہ نوجوان لڑکی شدید زخمی ہوگئی،

فائرنگ سے مرنے والے نوجوان کی لاش سول جبکہ زخمی لڑکی کوجناح اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں لڑکی کی حالت تشویشناک بنائی جاتی ہے۔ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ ماجد کورائی نے اس ضمن میں بتایا کہ فائرنگ سے نوجوان کی شناخت21 سالہ ملک شاہ زیب ولد ملک محمد شعیب اعوان اورزخمی لڑکی شناخت 23 سالہ تنزیلا عرف ایمان ولد بن یامین کے نام سے کرلی گئی ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ملک شاہ زیب انٹرسٹی بس پر ملازمت کرتا تھا جبکہ زخمی لڑکی بھی انٹر سٹی بس سروس)کائنات ٹریول(کی ملازمہ اور بس ہوسٹس ہے۔ ہلاک نوجوان کا آبائی تعلق تحصیل کلرکلہارچکوال سے تھا جبکہ زخمی لڑکی بہاولپور کی رہائشی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک نوجوان نے پہلے 9 ایم ایم پستول سے لڑکی پر فائرنگ کی اور پھر اس کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ، لڑکے کوایک گولی سر پر جب کہ زخمی لڑکی کو ایگ گولی پیٹ اور 2 گولیاں ران پر لگیں،پولیس نے جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول، گولیوں کے 4 خول اور کچھ زندہ رائونڈ اپنی تحویل میں لے لیے ہیں جسے فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ پسند نہ پسند کا معلوم ہوتا ہے، فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی جس میں لڑکی کو سفید گاڑی کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران شاہ زیب رکشے سے اترکر چلتا ہوا آیا اور لڑکی کو گولیاں مار دیں، گولیاں لگتے ہی لڑکی زمین پر گرپڑی، مقتول لڑکی کو گولیاں مارنے کے بعد کچھ لمحے کھڑا سوچتا رہا پھر ملزم نے کنپٹی پر گن رکھ کر گولی چلائی اور گر پڑا، لڑکی زخمی حالت میں کسی کو فون ملاکر معاملہ بتاتی رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…