جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فیصلہ کسی کی ہار جیت نہیں بلکہ ۔۔۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر (ن )لیگ کا حیران کن ردعمل

datetime 1  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے، اکثریت ہونے کے باوجود ہمارا ووٹ چوری کیا گیا،فیصلہ کسی کی ہار جیت نہیں، آئین کے مطابق ہے، انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی

آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت کرانے ہی ہمارا موقف تھا، آئینی ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ترجمان سپریم کورٹ فیصلے کو ٹوئسٹ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، درخواست یہی تھی کہ سینیٹ انتخابات قانون کے مطابق ہونی چاہیے، چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا یہی موقف تھا کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں انہوں نے الیکشن چوری کیا، جس کے ہم متاثرین ہیں، چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں عمران صاحب گلے مل رہے تھے، خوشیاں منا رہے تھے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ابھی تک الیکشن کمیشن کو کوئی ڈائریکشن نہیں دی، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکی خصوصی دعوت پر کل اسلام آباد جائیں گے اور پی ڈی ایم رہنمائو ں سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازپی ڈی ایم ارکان اسمبلی کے اعزازمیں کھانے میں شریک ہوں گے ، رہائی کے بعدپہلی مرتبہ حمزہ شہباز پی ڈی ایم رہنمائوں سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔حمزہ شہباز نے پارٹی رہنمائوں سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے ،وہ عنقریب پارٹی رہنمائوں کوملاقات کی دعوت دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…