ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پٹھوں کی مضبوطی کیلئے مفید ترین غذا

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )سائنسی جریدے بائیولوجیکل کیمسٹری کی اشاعت میں امریکی تحقیق کار کرسٹوفر ایڈمز اور ان کے ساتھیوں نے دریافت کیا ہےکہ پھلوں میں موجود قدرتی مرکبات پٹھوں کے نقصان کی روک تھام کر سکتے ہیں۔عمر کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی کمزوری ایک عام مسئلہ ہے،لیکن ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ سیب اور ٹماٹر کھانے سے بڑی عمر کے لوگوں میں

پٹھوں کی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس بحال کیا جا سکتا ہے۔ آئیوا یونیورسٹی کے طبی ماہرین کو سیب اور ٹماٹر میں ایک مرکب ملا ہے،جو عمر بڑھنے کے ذمہ دار پروٹین کی سرگرمیوں کو روک سکتا ہے۔تحقیق کار کرسٹوفر ایڈمز نے کہا کہ دو ماہ تک سیب اور ٹماٹر کے استعمال سے بوڑھے افراد کے پٹھوں کو ناکارہ یا ختم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے آیونیورسٹی کے شعبہ انٹرنل میڈیسن سے وابستہ محقق ایڈمز کے مطابق سیب کے چھلکے میں پایا جانے والا کیمیکل ارسولک ایسڈ اور سبز ٹماٹر میں پائے جانے والے اجزاءٹوماٹیڈائن پٹھوں کو ناکارہ ہونے سے اور عضلات کی کمی کو روکتا ہے۔محققین نے اپنی تحقیقات کو انسانی طبی ٹیسٹ میں جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے بالاآخر ممکنہ طور پر پٹھوں کی مضبوطی کی ادویات کی نئی رینج متعارف ہو سکتی ہے۔امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نباتاتی اور حیوانی پروٹین کی حامل غذائیں ڈھلتی عمرکے افراد کے لیے پٹھوں کی مضبوطی کا ذریعہ ہیں۔امریکا کی ماسی چیسوٹس یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بعض غذائیں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایسی غذائیں جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو وہ پٹھوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ڈھلتی عمرکے افراد کے لیے پروٹین کی حامل غذائیں ان کے پٹھوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے 19 سے 72 سال کے 2986 مردوں اور عورتوں پر تجزیہ کیا۔ یہ مطالعہ 2000ء سے سنہ 2005ء تک جاری رہا۔رپورٹ کے مطابق دودھ، دودھ سے تیار ہونے والی مصنوعات، مچھلی، سرخ گوشت، انڈے کم چکنائی والا دودھ اور لوبیا پروٹین پیدا کرنے والی غذائیں ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…