پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ظالم شوہر نے مبینہ طو رپر محبوبہ کی خواہش پر کینسر کی مرض میں مبتلا بیوی کو 3کمسن بچوں سمیت گھر سے نکال دیا 

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے ( این این آئی)ظالم شوہر نے مبینہ طو رپر محبوبہ کی خواہش پر کینسر کی مرض میں مبتلا بیوی کو تین کمسن بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ،کینسر کے مرض میں مبتلا ماں کا وزیر اعلی اور آئی جی پولیس پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔مریدکے کی آبادی اقبال پارک کی رہائشی بیوہ خاتون شاہدہ بی بی نے میڈیا کو بتایا بیٹی کی خواہش پر  اس کی شادی رینالہ خورد کے

عبدالرئوف سے کی جس کے بطن سے دو بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئے ،بیٹی اچانک بیمار ہوئی ڈاکٹروں نے بتایا اسے کینسر ہے جس کی وجہ سے اس کے شوہر نے کسی اور لڑکی سے مراسم قائم کرلئے اور میری بیٹی کو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ،بیٹی مریدکے پہنچی رکشہ پر بیٹھ کر بچوں سمیت گھر جارہی تھی کہ اس کا داماد ایک لڑکی اور دو مردوں کے ہمراہ مریدکے پہنچا اورریلوے روڈ پر رکشہ روک کر بچوں کو اغوا ء کرنے کی کوشش کی ،مزاحمت پر بیوی پر وحشیانہ تشدد شروع کردیا اور بازو توڑ ڈالا ،ون فائیو پر پولیس موقع پر پہنچی لیکن ملزمان کو پکڑ کر چھوڑ دیا اور انہیں انصاف فراہم کرنے کی بجائے تھانے سے نکال دیا ۔کینسر کی مرض میں مبتلا سمعیہ نے بتایا اس کے شوہر نے اپنی محبوبہ کے کہنے پر ایسا کیا ہے ،پولیس نے میڈیکولیگل دینے کی بجائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی بجائے تھانے سے نکال دیا اب اس کی اور بچوں کی جان کو خطرہ ہے ،وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کریں ۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…