منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا کے بعد ایک اور جان لیوا وائرس دوبارہ سر اٹھانے لگا‎

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں کرونا وائرس کا وار جاری ہے، ایسے میں کانگووائرس کا مرض سامنے آیا ہے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں کانگو وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا ہے، جناح اسپتال کی سربراہ اور

ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کو داخل کیا گیا ہے، مریض بلاول چورنگی کا رہائشی پیشے کے اعتبار سے چرواہا ہے۔سیمی جمالی کے مطابق سال دوہزار اکیس میں کانگو کا یہ پہلا کیس ہے، مریض کو آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی کراچی میں ایک شخص میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جو پیشے کے اعتبار سے قصائی تھا۔یہ وائرس مویشی کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے، قومی ادارہ صحت کے مطابق نیرو نامی وائرس انسانی خون، تھوک اور فضلات میں پایا جاتا ہے جو انسانوں میں گانگو بخار پھیلاتا ہے۔متاثرہ شخص کو تیز بخار، کمر، پٹھوں، گردن میں درد، قے، متلی، گلے کی سوزش اور جسم پر سرخ دھبے کانگو کی علامات ہیں۔جانوروں کے پاس جانے سے گریز کیا جائے، مویشیوں کے پاس جانے کی ضرورت پیش آئے تو دستانوں کا استعمال ضرور کیا جائے۔یاد رہے کہ کانگو وائرس کے خاتمے کے لیے تا حال کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ہے لہذا قبل از وقت احتیاط اور مرض ظاہر ہو جانے کی صورت میں فوری اور بر وقت علاج ضروری ہے۔‎



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…