پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور ننھی کلی کو مبینہ زیادتی کے بعد  پھندا ڈال کر ابدی نیند سلادیا گیا

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اٹک میں ننھی کلی کی آبرو ریزی کے بعد  ابدی نیند سلادیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دلخراش واقعہ اٹک میں پیش آیا، جہاں چھچھ انٹرچینج کے قریب سے آٹھ سالہ بچی کی لاش ملی، بچی کو نامعلوم درندوں نے مبینہ طور پرآبرو ریزی کے بعد پھندا ڈال کر ابدی نیند سلادیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ رات کو اپنے والدہ کے ساتھ منگنی کی تقریب میں گئی تھی، رات گئے ہونے والی تقریب کے دوران بچی لاپتہ ہوگئی تھی، جس کی لاش آج صبح ملی ۔بچی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے حضرواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک اور دلخراش واقعہ گذشتہ روز شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف کے ڈھامکے میں پیش آیا، جہاں پانچ سالہ عبدالرحمن گزشتہ شام مدرسہ سے واپسی پر لا پتہ ہوا، بچے کی گمشدگی پر اہل خانہ نے فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی،تلاش بھی کی گئی مگر ناکامی ہوئی۔آج صبح بچے کی ہاتھ پاوں بندھے ہوئی لاش برآمد ہوئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر میڈیکل کے لیے اسپتال روانہ کیا اور جگہ کو سیل کردیا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…