پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

شادی شدہ خاتون کا زبردستی نکاح پر نکاح ،چچا نے بھتیجی کو 7لاکھ روپے میں فروخت کر دیا ، دلہن کا انکشاف

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل تنگوانی میں مرضی کیخلاف نکاح کرانے پر دلہن نے خود پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق رخصتی کے بعد دلہے کے گھر جانے کے بجائے دلہن نے پولیس اسٹیشن کا رخ کیا۔

دلہن نے الزام عائد کیا کہ اس کے چچا نے زبردستی نکاح کروایا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بارات واپس جا رہی تھی کہ دلہن ٹریکٹر ٹرالی سے اتر کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔دلہن کی رپورٹ پر پولیس نے بارات کو روکا۔ پولیس دیکھ کر تو دلہا موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کیخلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شادی شدہ خاتون کا زبردستی نکاح پر نکاح کروایا گیا ہے جس کے خلاف متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع کیا۔خاتون نے بیان دیا کہ چچا نے7 لاکھ روپے میں مجھے فروخت کرکے شادی کروائی، میرا پہلا شوہر ملک سے باہر مزدوری کرنے گیا ہے۔باراتیوں نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دلہن واپس کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرا ایک بچہ ہے، مجھے تحفظ دیا جائے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ خاتون کو کل عدالت میں پیش کیا جائے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…