اسلام آباد( نیوزڈیسک)مون سون کی پہلی بارشوں کے باعث بجلی کی طلب میں نمایاں کمی ، لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں دو گھنٹے تک کمی ہوگئی۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 21 ہزار میگاواٹ سے کم ہو کر 17 ہزار 800 میگاواٹ تک رہ گئی ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 15 ہزار 200 میگاواٹ تک ہے ، شارٹ فال میں نمایاں کمی ہونے سے گھریلو صارفین کے لئے شہروں میں پانچ اور دیہات میں سات گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ صنعتی سیکٹر میں بجلی بندش کا دورانیہ آٹھ گھنٹے سے کم کر کے چھ گھنٹے کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ائیر کنڈیشنر اور روم کولر کا استعمال کم ہونے سے بھی بجلی کی طلب کم ہوئی ہے۔