اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے گواہ جاوید الرحمان کو اشتہاری قرار دے دیا ، امریکی صحافی مارک سیگل کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق وزارت خارجہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے محمد ایوب نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ ایف آئی اے حکام نے استغاثہ کے گواہ بہلول خان کے سمن طلبی سے متعلق تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ استغاثہ کے گواہ بہلول خان اپنے گھر پر نہیں ملے۔ مقدمے کے اہم گواہ بینظیر بھٹو کے ڈرائیور جاوید الرحمان تیسری بار طلبی کے باوجود بھی پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا
مزیدپڑھیے:سنگدل باپ نے بچوں کوچلتی گاڑی کے آگے دھکیل دیا
اور جاوید الرحمان کو اشتہاری قرار دے دیا ، کیس کی سماعت پندرہ جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے جاوید الرحمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔
بینظیر بھٹو قتل کیس ، اہم گواہ ڈرائیور جاوید الرحمان اشتہاری قرار

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں