جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شوہر نے بیوی کو پہاڑ سے کیسے پھینکا؟ دل دہلانے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی) ترکی میں سفاک شوہر کے ہاتھوں پہاڑ سے نیچے پھینکی جانے والی بیوی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں موت سے کچھ دیر قبل کے مناظر قید ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جوڑے کو پہاڑ کی چوٹی سے آہستہ آہستہ نیچے جاتے دیکھا جاسکتا ہے، یہ اس وقت کے مناظر ہیں کہ جس کے کچھ دیر بعد ظالم شوہر نے بیوی کو نیچے پھینک دیا تھا لیکن وہ لمحہ کیمرے کی آنکھ میں قید نہ ہوسکا۔ویڈیو سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شوہر نے چالاکی سے بیوی کو پہاڑ کے اس حصے

پر لے گیا جہاں اسے کوئی نہ دیکھ سکے اور پھر اس نے موقع دیکھ کر نیچے دھکیل دیا۔خیال رہے کہ یہ لرزہ خیز واقعہ ترک شہر مگلا میں پیش آیا تھا جہاں ہیکن نامی لالچی شوہر نے لائف انشورنس کی رقم ہتھیانے کے لیے مبینہ طور پر بیوی کو پہاڑ سے دھکیل کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ترکی کے پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ یہ قتل جون سال 2018 میں ہوا تھا، ابتدائی طور پر شوہر نے اسے ایک حادثہ قرار دیا لیکن تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ طور پر لائف انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے بیوی کو پہاڑ کی چھوٹی سے گرا کر مارا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…