لاہور (آن لائن) پنجاب بورڈ آف ریونیو کے ایک سابق ممبر سے بجلی کے بل کی ریکوری کے لئے ان کے گھر جانا لیسکو افسر کو مہنگا پڑ گیا۔ سابق سرکاری افسر نے بل کی وصولی کے لئے گھر آنے والے لیسکو سب ڈویژن فیصل ٹائون کے ایس ڈی او طاہر ستار کو کھڈے لائن لگوا دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب
کے ذمہ بجلی کے بل کی مد میں 70 ہزار روپے واجب الادا تھے جس کی ریکوری کے لئے طاہر ستار وہاں پہنچا اور اس نے متعلقہ سابق سرکاری افسر کے بجلی کا کنکشن عدم ادائیگی پر منقطع کرنے کی کوشش کی تو مذکورہ افسر نے لیسکو حکام کو فون کردیا اور لیسکو اہلکار جیسے ہی دفتر پہنچا تو اسے کھڈے لائن لگا دیا گیا۔