جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کو جرمانے کی رقم ادا کردی

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں کہا ہے کہ روایت نہیں بنانا چاہتے کہ اسمبلی خالی ہوتی جائے۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس میں ان کے وکیل نے کہا کہ مصروفیت کے باعث 9 فروری کو الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوسکا تھا لہٰذا الیکشن کمیشن 9 فروری کے اپنے حکم نامے پر نظرثانی کرے۔

اس پر الیکشن کمیشن کے ممبر ارشاد قیصر نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن فیصلے پر نظرثانی کرے، آپ کمیشن کے آرڈر کو چیلنج کردیتے۔دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر الطاف ابراہیم نے سوال کیا کہ کیا آپ نے الیکشن کمیشن کا حکم فیصل واواڈا کو پہنچایا؟ اس پر فیصل واوڈا کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے کمیشن کاپیغام پہنچادیا تھا۔ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم نے کہا کہ فیصل واوڈا کیا قانون سے بالاتر ہیں؟ اتنا جھوٹ بولتے ہیں، ایک اورجھوٹ بھی بول دیتے کہ جہازکی ٹکٹ نہیں ملی، ہم روایت نہیں بنانا چاہتے کہ اسمبلی خالی ہوتی جائے، فیصل واوڈا آکر بتادیتے کہ میں نے اس تاریخ کو دہری شہریت چھوڑدی تھی۔اس موقع پر فیصل واوڈا کے وکیل نے جرمانے کی مد میں 50 ہزار روپے کمیشن میں جمع کرادئیے جس پر الیکشن کمیشن نے یہ رقم پاکستان سویٹ ہوم میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔فیصل واوڈا نے عدم پیشی پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی جبکہ کمیشن نے فیصل واوڈا کو 10 مارچ کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔۔واضح رہے کہ نااہلی کیس کی گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔‎



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…