سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت منظور شدہ 22 بجلی منصوبوں میں سے کتنے مکمل ہوگئے؟ خوشخبری سنا دی گئی

24  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت توانائی کے شعبے میں بڑی پیش رفت جاری ہے، منظور شدہ 22 توانائی کے منصوبوں میں سے 9 منصوبے مکمل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جو 22 توانائی کے منصوبے منظور کیے گئے تھے ان میں سے 9 توانائی کے منصوبے مکمل کر لیے گئے۔منصوبوں کا مقصد بجلی کی ضروریات پوری کرنا ہے، مکمل شدہ 9 منصوبوں سے 5 ہزار 320 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،ان منصوبوں میں کوئلے کے 13 سو 20 میگا واٹ کے ساہیوال، پورٹ قاسم اور چائنا حب منصوبے شامل ہیں۔ 660 واٹ کا اینگرو تھر اور 400 میگا واٹ قائد اعظم سولر پارک منصوبے بھی مکمل ہوچکے ہیں۔مزید 4 ہزار 470 میگا واٹ کے 8 منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، ان کے علاوہ کوہالہ، تھر اور آزاد پٹن سمیت 5 منصوبے بھی پائپ لائن میں شامل ہیں۔مذکورہ منصوبوں کی تکمیل سے ملکی ضروریات پوری ہونے سمیت بجلی برآمد بھی کی جاسکے گی، سی پیک منصوبوں میں توانائی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…