لاہور(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے میچز کی سکیورٹی کیلئے فوج اوررینجرز کی مدد مانگ لی گئی ۔ہیلی کاپٹر،موبائل جیمنگ،پولیس کی 100 ریزرویں،100ایلیٹ کی گاڑیاں مانگ لیں،ٹریفک افسران کی فراہمی کے لئے آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا۔ فوج،رینجرز اور
موبائل جیمرزکی فراہمی کے لئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوادیا گیا۔ریزروین،ایلیٹ کی گاڑیاں اور ٹریفک پولیس کی فراہمی کے لئے اگلی میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کر کٹ بورڈ نے لاہور کے شائقین کرکٹ کے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی، شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے سپر لیگ کے میچز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی، شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔