اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریلیوں اورپاکستانی جھنڈے لہرانے پر پابندی لگا دی،دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں کپواڑہ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں کی ریلی سے پہلے ہی خوف زدہ ہوکر کریک ڈان شروع کر دیاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنمائوں کی ریلیوں اورپاکستانی جھنڈے لہرانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیرن میںمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے دعوی کیاہے کہ شہید ہونے والے نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوج کے ساتھ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے تصادم میں شہید ہوگئے۔ حریت قیادت نے اعلان کیا ہے کہ اگر بھارت اور اس کی کٹھ پتلی قابض انتظامیہ نے علاقے میں معصوم لوگوں کاقتل اور ان پرجبروزیادتیوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو بھارت کی ر یاستی دہشت گردی کے خلاف ایک مشترکہ اور منظم احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے حیدرپورہ سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق ، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک اور دیگر آزادی پسند رہنماں، علمائے کرام، دانشوروں، وکلا، ڈاکٹرز، طلبا اور تاجرنمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر متفقہ طور ایک قرارداد منظوری کی گئی جس میں جموں وکشمیر پربھارت کے فوجی قبضے کو غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیاگیا۔ قرارداد میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام، جبروزیادتیوں، گرفتاریوں، محاصروں اور خانہ تلاشیوں کی شدید مذمت کی گئی۔علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قیادت کوپیر13جولائی کو یوم شہدائے کشمیر پر سری نگر میں مزار شہدا نقشبند صاحب تک مشترکہ مارچ کی قیادت سے روکنے کے لیے نظر بند کر دیا ہے۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان پہلے سے گھروں میں نظر بند ہیں جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک اور سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم کے ترجمان ایاز اکبر کواتوارکوگھروں میں نظر بند کیا گیا۔ دریں اثنا گزشتہ 25برس میں پہلے بار یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر رمضان المبارک کے پیش نظر ہڑتال کی کال نہیں دی گئی ہے ۔13جولائی 1931کوڈوگرہ فوجیوں نے سری نگر سینٹرل جیل کے باہر یکے بعد دیگرے 22کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
مقبوضہ کشمیر میں ریلیوں اور پاکسانی جھنڈے لہرانے پر پابندی عائد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
محمد عامر کی شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی
-
بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ،پاورڈویژن نے ایڈوائزری جاری...
-
ٹرمپ نے بیٹے کی شادی میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی
-
ایران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے وفد کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار
-
بجٹ سے پہلے بڑا دباؤ، سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ اور پنشن بحالی کا مطالبہ
-
بغیر کسی ایڈوانس کے مفت میں خواتین کو پنک اسکوٹیز دے رہے ہیں، بڑا اعلان
-
16سالہ کینسر کی مریضہ سے اجتماعی عصمت دری
-
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نئی قیمت جاری



















































