اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوگر کے مرض انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہوتاہے اگر مناسب علاج اور پرہیز نہ کی جائے تو اس کے نہایت مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور مریض جان سے بھی جاسکتا ہے۔ شوگر کے مریض آج کل جہاں اپنی بیماری کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں وہیں اس کے علاج کیلئے ڈاکٹروں کے سامنے بھی اپنی جیبیں خالی کرتے نظر آتے ہیں مگر
اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم یہاں شوگر کے مریضوں کیلئے ایک ایسا نسخہ بتانے جا رہے ہیں جسے آزما کر شوگر کے مریض نہ صرف اپنے مرض پر مکمل قابوپا سکتے ہیں بلکہ ڈاکٹروں کی بھاری فیس اورادویات پر آنے والے اخراجات سے بھی بچ سکتے ہیں۔ شوگر کے مریضوں کیلئے ایک چٹنی کا نسخہ درج ذیل ہے جسے استعمال کر کے وہ شوگر کا مکمل علاج کر سکتے ہیں۔ اس چٹنی کے اجزا میں لہسن چھلا ہوا آدھ چھٹانک، ادرک تازہ ایک چھٹانک، پودینہ سبز ایک چھٹانک، انار دانہ کھٹا ایک چھٹانک، ان چاروں کو پیس کر چٹنی بنا لیں اور صبح، دوپہر شام ایک چمچ کھا لیں، پرانی سے پرانی شوگر یہاں تک کہ شوگر کی وجہ سے مریض کے جسم کے کسی کو کاٹنا بھی تجویز کیا گیا ہو تب بھی یہ چٹنی آزمودہ ہے اور جسم کا ورم، زخم اور معدے کی بیماری میں بھی بہت زیادہ مفید ہے۔ جن افراد کو شوگر نہیں بھی ہے وہ بھی یہ استعمال کر سکتے ہیں اس سے انہیں کبھی شوگر اور معدے کا مرض نہ ہو گا۔