بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

نیلم منیر اور احسن خان کی پشتو میں گفتگو کی ویڈیو وائرل

datetime 23  فروری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) اداکارہ نیلم منیر اور احسن خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں پشتو بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اداکارہ نیلم منیر خان اور احسن خان کی ڈراما سیریل قیامت کے سیٹ سے ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

احسن خان اور نیلم ایک کار میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی ہے۔اسی دوران ایک چھوٹی سی بچی آتی ہے اور پشتو میں نیلم منیر سے کہتی ہے کہ یہ(احسن خان)تمہارا خاوند(شوہر)ہے؟ جس پر نیلم منیر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہتی ہیں اوئے خدایا! اور پھر ڈوپٹہ منہ پر رکھ کر ہنسنا شروع ہوجاتی ہیں اور احسن خان مذاق میں کہتے ہیں ہاں میں اس کا خاوند ہوں۔بعد ازاں نیلم منیر بچی کو پشتو میں سمجھاتی ہیں کہ یہ میرا خاوند ہے لیکن صرف ڈرامے میں حقیقت میں نہیں۔واضح رہے کہ احسن خان، نیلم منیر اور امر خان ان دنوں ڈراما سیریل قیامت میں کام کررہے ہیں۔ ڈرامے کے سیٹ سے اکثر احسن خان شوٹنگ کے دوران کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…