ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سینٹ الیکشن: پنجاب کے2 بڑوں پر ذمہ داریاں عائد

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے 3 مارچ 2021ء کو ہونے والے سینٹ الیکشن میں سرکاری امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب کے دو بڑوں کے کندھوں پر ذمہ داریاں ڈال دی ہیں۔ ان دو بڑوں میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب

سردار عثمان بزدار شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے سینٹ انتخابات میں سرکاری امیدواروں کی کامیابی کے لئے جوڑ توڑ کی ذمہ داری گورنر پنجاب پر عائد کی گئی ہے۔ جو آئندہ ایک روز میں اپنی تمام مصروفیات معطل کر کے اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔ جہاں وہ اسلام آباد میں ڈیرے ڈالتے ہوئے حکومتی اور اتحادی اراکین قومی اسمبلی سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر پنجاب کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے جوڑ توڑ کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ جنہوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چودھری سمیت دیگر سینٹ امیدواروں جن کا تعلق (ق) لیگ سے بھی ہے ملاقاتیں کر کے اپنی ذمہ داریاں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب بھی پنجاب اسمبلی کے اراکین سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتیں کریں گے جبکہ پیر کے روز انہوں نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینٹ میں پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کی کامیابی کا ٹاسک بھی گورنر پنجاب کے حوالے کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…