پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

سفید آٹا صحت کیلئے کیسا ہے؟ طبی ماہرین کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 22  فروری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)طبی ماہرین نے سفید روٹی اور لچھے دار پراٹھوں کے شوق میں کھایا جانے والے سفید آٹے یعنی میدہ کو انسانی صحت کے لیے نہایت مضر صحت قرار دیا ہے۔ماہرین کی جانب سے سفید آٹے یعنی ریفائن آٹے کو انسانی معدے کے لیے سفید گلو قرار دیا گیا ہے، سفید آٹا کئی طرح کے مراحل سے گزر کر میدے کی شکل اختیار کرتا ہے، ان مراحل

میں گندم میں سے انسانی صحت کے لیے بہترین اجزا جیسے کہ سوجی اور فائبر نکال لیا جاتا ہے جس کے بعد آٹا میدے کی شکل اختیار کر لیتا ہے جس کے استعمال سے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سفید آٹا روزانہ کی بنیاد پر روٹی، پراٹھا، ڈبل روٹی، برگر، پیزا، پاستا، میکرونی، ڈونٹس اور موموز کی شکل میں کھایا جاتا ہے جس کے استعمال کے بعد کولیسٹرول لیول کا بڑھ جانا، قبض، جگر کی کارکردگی کا متاثر ہونا، موٹاپا، بد ہضمی اور نظام ہاضمہ کی کاکردگی متاثر ہونے جیسی شکایات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔طبی و غذائی ماہرین کے مطابق مکمل آٹا جسے عام زبان میں چکی کا آٹا بھی کہا جاتا ہے اس کا استعمال کرنا چاہیے، اس میں بڑی مقدار میں ڈائیٹری فائبر پایا جاتا ہے، چکی کے آٹے کے استعمال کے نیتجے میں نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے جس کے سبب مجموعی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق چکی کے آٹے کے استعمال کے نتیجے میں غذا کے ساتھ لیے گئے

دوسرے منرلز اور وٹامنز بھی بہتر طریقے سے ہضم ہو پاتے ہیں۔طبی ماہرین نے کہاکہ سفید آٹا ایسڈک اِن نیچر یعنی تیزابی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جس کے استعمال سے تیزابیت کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، اس کے دیر سے ہضم ہونے کے نتیجے میں معدے اور آنتوں کی صحت پر بھی منفی

اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق زیادہ تیزابیت والی غذائیں جیسے کے سیفد آٹا اور فاسٹ فوڈ کھانے کے نتیجے میں ہڈیوں سے کیلشیم کا اخراج شروع ہو جاتا ہے جس کے سبب بڑھتی عمر میں آرتھرائٹس اور جوڑوں کا درد عام ہو جاتا ہے۔سفید آٹے میں فائبر کی غیر موجودگی کے

سبب قبض، سر درد اور ڈپریشن جیسی بیماریاں عام ہو جاتی ہیں۔واضح رہے کہ سفید، ریفائن آٹے کو پراسیسڈ غذاں میں شامل کیا جاتا ہے جس میں ہر طرح کی فائدہ مند اجزا نکال لیے جاتے ہیں۔ریفائن آٹے کو سفید رنگ دینے کے لیے بلیچنگ اجزا کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں سفید آٹے کا استعمال انسانی صحت کے لیے مزید خطرناک ثابت ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…