منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

نوازشریف اور اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ لے لی سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 22  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کار پی جے میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ رول آف لا ایک چیز ہوتی ہے جو ہمارے پاس نہیں ہے۔ جب عزیر بلوچ جیسے ملزم کو کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے تو آپ اس ملک سے انصاف کی توقع کیسے رکھ سکتے ہیں۔ ہمیں بالکل انصاف کی امید نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ

لوگ عدلیہ کے بارے میں کیا کیا باتیں کر رہے ہیں ہمیں سن کر شرم آتی ہے۔جہاں تک سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی بات ہے تو وہ علاج کی غرض سے باہر گئے تھے لیکن اب وہ نہیں آرہے ، وہ وہیں پر ہیں۔ بات یہ ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ ایکسپائر ہونے کی صورت میں لندن میں موجود سفارتخانہ ایک ایمرجنسی ٹریول ڈاکیومنٹ جاری کرتا ہے جس پر وہ سفر کر سکتے ہیں، پی جے میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کچھ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ نواز شریف نے سیاسی پناہ لے لی ہے ۔میں جانتا ہوں کہ یہ بہت بڑی خبر ہے ، لیکن میں دوبارہ کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف کے ایک بہت قریبی ساتھی نے مجھے بتایا کہ آپ نواز شریف کی واپسی کی کیا باتیں کرتے ہیں انہوں نے تو سیاسی پناہ لے لی ہوئی ہے بلکہ اسحاق ڈار نے بھی لندن میں سیاسی پناہ لے لی ہے ۔ پی جے میر کا کہنا تھا کہ اگر وہ واپس آنا چاہیں تو ٹریول ڈاکیومنٹ پر وہ سفر تو کر سکتے ہیں لیکن اب و ہ یو این کو درخواست دیں گے جس کے

بعد انہیں ایک ایمرجنسی انٹرنیشنل پاسپورٹ ملے گا جو کہ صرف چند ممالک میں سفر کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔جس کی پاکستان کی حکومت کی جانب سے مخالفت کی جائے گی۔ پی جے میر نے کہا کہ یہ ایک ڈیویلپنگ اسٹوری ہے اور اب یہ حکومت کو چاہئے کہ وہ لندن کی حکومت سے رابطہ کریں اور ان سے پوچھیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف او ر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں ، حکومت ان دونوں کی واپسی کی بھرپور کوشش کر رہی ہے لیکن تاحال کامیابی نہیں مل سکی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…