جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی اداکارہ معروف نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن وی لاگر اور یوٹیربر کرسٹین بیٹزمین سے منگنی کرلی

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) اس نے کہا اور میں نے ہاں کردی۔ یہ بات پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر اپنی منگنی کے حوالے سے بتائی ہے۔پاکستانی اداکارہ زویا ناصر اور جرمن شہری کرسٹین بیٹزمین قریبی دوست ہیں۔ انہوں ںے کچھ عرصہ قبل ہی اسلام قبول کیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین نے اپنے یوٹیوب چینل پر

ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں ںے بتایا تھا کہ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔اداکارہ زویا نے منگیتر کرسٹین بیٹزمین کی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پرپوز کرنے کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ اس نے کہا اور میں نے ہاں کردی۔پاکستانی اداکارہ زویا ناصر کے منگیتر نے بھی تصاویر پوسٹ کیں اور زویا کے مان جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ میں معروف جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرلیا جبکہ اسلام کو امن پسند مذہب بھی قرار دیدیاتھا۔کرسٹن پیٹسمین نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں ان کے ہاتھ میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی سند دیکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے کہا کہ میں نے یہ چینل سال 2019، دسمبر میں شروع کیا تھا اور پاکستان میں تقریبا 1 سال گزارا تھا، اس دوران میں نے بہت سارے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کی اور دین اور طرزِ زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہا کہ میں جب یورپ میں تھا تو میں نے وہاں ہمیشہ ہی لفظ اسلام کے بارے میں منفی باتیں ہی سنیں کیونکہ میں وہاں کبھی کسی مذہبی شخص سے نہیں ملا تھا۔کرسٹن بیٹسمین نے کہا کہ میں نے بھی اسلام کے بارے میں وہی سوچ اپنی دماغ میں بنالی تھی جیسے باقی لوگوں کے دماغ میں تھی، مجھے اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ اسلام کے بارے میں لوگوں کا خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ میرے بچپن کے سب سے اچھے دوست بھی مسلمان تھے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔کرسٹن بیٹسمین کے اس فیصلے پر فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…